مصری فوج کی بمباری میں 20 شدت پسند ہلاک
مصری فوج کی جانب سے فلسطین سے متصل علاقوں الشیخ زوید اور رفح میں اپاچی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں انصار بیت المقدس نامی شدت پسند تنظیم کے کم سے کم 20 جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کے سیکیورٹی حکام نے تازہ آپریشن کے بارے میں فراہم کردہ معلومات میں بتایا ہے کہ فوج نے الشیخ زوید کے جنوبی علاقے اور رفح میں انصار بیت المقدس کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 16 دہشت گرد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ چار دہشت گردوں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ العکور کے مقام سے ایک گاڑی پر جا رہے تھے۔ اپاچی ہیلی کاپٹر سے دہشت گردوں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ تمام موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
-
مصر کی تشویش کا ازالہ ،حماس نے سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی
غزہ کی پٹی کی حکمراں فلسطینی جماعت حماس نے مصر کی سلامتی سے متعلق تشویش دور کرنے ...
بين الاقوامى -
مصر: شمالی سیناء میں دہشت گردی، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی
مصر میں ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی سیناء صوبے کے شہر العریش میں ہونے والی دہشت گرد ...
مشرق وسطی -
دوستانہ میچ کی تجویز۔۔ مصر کا اسرائیل کو ٹکا سا جواب!
اسرائیل کی جانب سے ایک انتہائی حیران کن اقدام میں مصر کی ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ ...
مشرق وسطی