جرمن شہر میونخ ریلوے اسٹیشن پر 'چاقو حملے'
جرمن ریڈیو نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کو علی الصباح ملک کے جنوبی شہر میونخ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک مسلح شخص نے چاقو سے حملہ کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا۔
ریڈیو کے مطابق پولیس عینی شاہدوں کے ان بیانات کا جائزہ لے رہی ہے کہ جن میں دعوی کیا تھا کہ "حملہ آور کارروائی کے دوران اللہ اکبر کے نعرے بلند کر رہا تھا۔"
میونخ شہر اور بالخصوص اس کے ریلوے اسٹیشن کو سال کے آغاز سے ہی دہشت گرد حملوں کی دھمکیوں کا سامنا رہا جس کی وجہ سے پولیس نے شہر کا بڑا ریلوے اسٹیشن بند کر دیا تھا۔
نیز سال نو کے موقع پر داعش کے متوقع حملوں کے پیش نظر میونخ کا مضافاتی باسینج ریلوے اسٹیشن بھی مسافروں سے خالی کروا لیا گیا تھا۔
-
پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کے بھائی کو مراکش میں قید
مراکش کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے پچھلے سال نومبر میں فرانس کے دارالحکومت ...
بين الاقوامى -
داعش تنظیم ملک میں حملے کرنا چاہتی ہے: جرمنی
جرمنی میں داخلہ انٹیلجنس ایجنسی (بی ایف وی) کے سربراہ ہینز- جارج ماسن کا کہنا ہے ...
بين الاقوامى -
داعش کی 22 ہزار فائلیں مصدقہ ہیں: جرمنی
عراق اور شام میں داعش میں برطانیہ اور امریکا سمیت 51 ممالک کے شہری شامل
ایڈیٹر کی پسند