یمن:مزاحمتی ملیشیا اور باغیوں میں قیدیوں کا تبادلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے تعز شہر میں کل بدھ کے روز باغیوں اور حکومت نواز مزاحمتی ملیشیا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

العربیہ نیوز کے مطابق کتائب ابو العباس اور حوثی اور علی صالح ملیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے تحت باغیوں کے 19 جب کہ حکومت کے حامی گروپ کے 16 افراد کو رہا کیا گیا۔

قیدیوں کا تبادلہ شمال مغربی تغز میں غراب گذرگاہ پر عمل میں لایا گیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کویت کی میزبانی میں یمن کے متحارب گروپوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں بھی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں