امارات: 50 لاکھ ڈالر مالیت کی نمبر پلیٹ کی خریداری

اماراتی تاجر نے ثابت کردیا ’شوق کا کوئی مول نہیں‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہفتے کے روز گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹوں کی نیلام عام کے موقع پرایک مقامی عرب کاروباری شخصیت نے دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ [1] خرید کر خود کو ’نمبر ون‘ ثابت کر دکھایا۔ پچاس لاکھ ڈالر مالیت کی نمبر پلیٹ کے خریدار عارف احمد الزرعونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کا تہیہ کر رکھا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عارف احمد الزعونی نے من پسند نمبر پلیٹ 50 لاکھ ڈالر میں خرید کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ شارجہ میں ہفتے کے روز وی آئی پی نمپر پلیٹوں کی نیلامی کے موقع پر 60 ایسی نمبر پلیٹیں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں۔ ان میں ایک پلیٹ نمبر "1" کی خریداری میں عارف الزرعونی نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس نمبر کی بولی کے دوران اس کی قیمت 18 ملین درہم تک جا پہنچی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 49 لاکھ بنتی ہے۔ الزرعونی نے بولی کی آخری رقم ادا کرتے ہوئے ’نمبرون‘ پلیٹ حاصل کرلی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ ہی خود کو نمبر ون دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ ان کی گاڑی کا نمبر پلیٹ بھی 1 ہو۔ اس نمبر کےحصول کے لیے وہ کوئی بھی قیمت چکانے کے لیے تیار تھے۔

اخبار "گلف نیوز" کے مطابق گاڑیوں کے نمبر پلیٹوں کی نیلامی میں 60 نمبر پیش کیے گئے تھے جو مجموعی طور پر 50 ملین درھم یا 13.6 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے۔ ان میں 50,333 اور 1000 نمبر بھی شامل تھے۔ 12 اور 22 نمبر پلیٹیں 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی قیمت میں فروخت ہوئیں جب کہ نیلامی میں مجموعی طور پر 1300 امراء نے حصہ لیا۔

خیال رہے کہ شارجہ میں سنہ 2008ء کو نمبر پلیٹوں کی ہونے والی نیلامی کے دوران پلیٹ نمبر 1 52.2 ملین درہم یعنی 14.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں