اسد کی ہٹ دھرمی شام کو تباہی کی طرف لے جائے گی: امریکا
’اقتدار سے چمٹے رہنے کی خواہش مزید بے چینی کا موجب بنے گی‘
امریکا نے شام کے متنازع صدر بشار الاسد کے اس بیان پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے اقتدار نہ چھوڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی حکومت کی طرف سےسامنے آنے والے رد عمل میں کہا گیا ہے کہ بشار الاسد کی اقتدار سے چمٹے رہنے کی خواہش شام کو مزید مسائل سے دوچار کرے گی۔
وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے ایک نیوز کانفرنس سےخطاب میں کہا کہ بشار الاسد کی جانب سے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ملک میں قیام امن کی مساعی میں تعاون پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اقتدار سے الگ نہ ہونے کا اعلان شام کو مزید مسائل سے دوچار کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ بشار الاسد اقتدار سے پر امن طریقے سے الگ نہیں ہوتے تو اس سے ملک میں بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پوتن شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد پراثرانداز ہوکرملک کو بحران سےنکالنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ روسی صدر نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے بشارالاسد کو لڑائی سے روک کر جنگ بندی پرمجبور کیا، ماسکو چاہے تو وہ بشارالاسد کو اقتدار سےالگ کرنے پرقائل کرسکتا ہے۔
ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے بشارالاسد کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی صدر کی جانب سے سامنے آنے والا موقف نیا اور حیران کن نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شام میں جو کچھ ہو رہاہے وہ سب بشارالاسد کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مارٹک ٹونر نے کہا کہ واشنگٹن شام کے مسئلے کے حل کے لیے سرگرم عالمی گروپ کے اجلاس کے دوران روس سے مطالبہ کرے گا کہ وہ اپنے اتحادی [بشار الاسد] کو لگام ڈالے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اور روس مل کر بشارالاسد کو جنگ بندی پر قائم رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شام میں حالات بہت خوف زدہ کردینے والے نہیں تو اتنے حوصلہ افزا بھی نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز نو منتخب پارلیمنٹ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بشار الاسد کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی ایک ایک انچ ’دہشت گردوں‘ سے واپس لیں گے۔ جنیوا میں جاری امن مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر اسد کا کہنا تھا کہ امن بات چیت کی آڑ میں باہر سے کوئی حل مسلط نہیں کرنے دیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اقتدار سے الگ نہ ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اندرونی اور بیرونی دشمن انہیں ملک قیادت سے منع نہیں کرسکتے۔
-
شام: بشار الاسد کی اہلیہ کا ذاتی محافظ ہلاک
شامی حکومت کے زیرانتظام میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء ...
مشرق وسطی -
شامی اپوزیشن کی عسکری امداد جاری رکھیں گے:الجبیر
شام کےسیاسی مستقبل میں بشار الاسد کا کوئی کردار قابل قبول نہیں: موگیرینی
بين الاقوامى -
ہسپتالوں کا بھانڈا پھوڑنے پر بشار حکومت کا "ہمنوا" زیرِ تفتیش
کچھ عرصہ قبل شامی صدر بشار الاسد نے اپنے ان حامیوں کو "وال کلاک" کے ...
مشرق وسطی