’ایران حج کے موقع پر افراتفری پھیلانے کی سازش کررہا ہے‘

سعودی عرب نے یمن کو ایران کے خونی جبڑوں سے بچایا: سابق اردنی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 5 منٹ

اردن کے سابق وزیر اور ایران میں سابق سفیر ڈاکٹر بسام العموش نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تہران کی جانب سے اپنےشہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکے جانے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئےخبردار کیا ہے کہ ایران ایک منظم منصوبے کے تحت حج کے موقع پر افراتفری پھیلانے کی سازش کررہا ہے۔

انہوں نے تمام عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ ایرانی رجیم کا متفقہ طور پر بائیکاٹ کریں تاکہ تہران کی عرب ممالک کے خلاف جاری سازشوں کا توڑ کیا جاسکے۔

ڈاکٹر العاموش کا کہنا تھا کہ ایرانی توسیع پسندی کے خلاف اردن سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن طوفان آپریشن نے یمن کو ایرانی جبڑوں سے چھین لیا ورنہ ایران نے یمن پر قبضے کی مکمل منصبوہ بندی کرلی تھی۔

ایران میں اردن کے سابق سفیر ڈاکٹر العاموش سے جب پوچھا گیا کہ تہران کی جانب سے اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کے درپردہ کیا مقاصد ہوسکتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کے پاس اپنے شہریوں کو حج سے روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ حج ایک عبادت ہے اور صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔ مگر ایران میں ملاؤں کی حکومت نے حج جیسے عظیم فریضے اور مقدس عبادت کو بھی اپنی سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا رکھا ہے۔ ایرانی شہریوں کو حج سے روکنا بد ترین ظلم ہے۔ اسی ظلم سے تنگ آئے لاکھوں ایرانی شہری ملک سے باہر ہیں۔

جہاں تک شہریوں کو حج سے روکنے کے مقاصد کا سوال ہے تو وہ صاف واضح ہے۔ ایران اپنے شہریوں کو نام نہاد اور من گھڑت دعوؤں کی بنیاد پر فریضہ حج کی ادائی سے روک کر سعودی عرب سے انتقام لینے کی کوشش کررہا ہے۔ ایرانیوں کو حج سے روکنا جہاں ایک طرف مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت ہے وہیں تہران سعودی عرب کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی بھی سازش کررہا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے ایرانی باشندوں کو حج کے موقع پر ہرممکن سہولت مہیا کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا مگر تہران کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ ایران حج جیسے مقدس فریضے کوسیاست کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔

شام عراق، یمن اور لبنان سمیت دوسرے ملکوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی مداخلت بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق اردنی سفیر نے کہا کہ جب سے آیت اللہ علی خمینی ایران میں مغربی انداز میں اقتدار پرقابض ہوئے ہیں تب سے ایران نے وہاں کے نام نہاد اسلامی انقلاب کو دوسرے ملکوں پر مسلط کرنے اور انقلاب کو درآمد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

ایرانی سازشوں سے عرب ممالک بالخصوص یمن، بحرین، عراق، شام اور لبنان میں ایسے گروپ قائم کیے گئے جو ایرانی سازشوں کو آگے بڑھانے کے لیے آلہ کار کے طورپر استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔ ان گروپوں میں سب سے خطرناک گروپ سنہ 1980ء میں لبنان میں قائم کیا گیا جو آج حزب اللہ کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہے۔ یمن میں حوثیوں کو مسلح گروپ کی شکل دے کر وہاں کی آئینی حکومت کا تختہ الٹا گیا۔ آج ایرانی اس بات پر جشن مناتے ہیں کہ عبدالملک الحوثی جزیرۃ العرب میں ان کا بادشاہ ہے۔ عراق اور شام میں افراتفری پھیلانے اور ایرانی رسوخ کے قیام کے لیے جنرل قاسم سلیمانی جیسے دہشت گردوں کو متعین کیا گیا۔

ایران۔ اردن تعلقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر بسام العاموش نے کہا کہ اردن عرب خطے میں ایرانی توسیع پسندی کی سازشوں سے بے خبرنہیں ہے۔ اگرچہ اردن کے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات موجود ہیں مگر اس کے باوجود عمان نے ایرانی سفارت کاروں کو ہمیشہ شک وشبے کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ یہ بات اب ریکارڈ پر موجود ہے کہ عمان میں تعینات ایران کے ایک سابق سفیر نے ایک مسلح گروپ تشکیل دینے کی سازش کی تھی۔ اس بات کا انکشاف ہونے کے بعد ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک سے نکال دیا گیا تھا۔ عرب ممالک کے بارے میں ایرانی پالیسیوں پر بہ طور احتجاج چند ماہ قبل عمان نے تہران سے اپنا سفیر مشاورت کے لیے واپس بلا لیا تھا۔ یوں اردنی حکومت ایران کے ساتھ محتاط انداز میں سفارتی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ایران میں اردن کے سابق سفیر کا کہنا تھا کہ ایران نے حوثی باغیوں کی مدد کر کے نہ صرف عرب مملک میں کھلم کھلا مداخلت کی سازش کی بلکہ یمن کو ہڑپ کرنے کی پوری کوشش کی گئی تھی۔ سعودی عرب کی قیادت میں میں باغیوں کے خلاف ’فیصلہ کن طوفان‘ آپریشن شروع نہ کیا جاتا ہے ایران یمن پرقبضہ کرچکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا یہ دعویٰ قطعی بے بنیاد ہے کہ عرب ممالک اس کے اندرنی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔ مداخلت ایران کی جانب سے عرب ممالک میں کی جا رہی ہے جو واضح طور پر لبنان، شام، عراق، یمن اور بحرین میں دکھائی دیتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں