روحانی عقیدت کے ماحول معتمرین اور نمازیوں نے رمضان کے مہینے میں پہلے جمعہ کی نماز المسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ادا کی۔ صدات عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجدحرام میں لاکھوں نمازیوں کو عبادت اور آمد ورفت کی سہولت یقینی بنائی گئی تھی۔
المسجد الحرام کی راہداری اور فرش، اس کے تہہ خانے، چھتیں اور صحن نمازیوں سے بھر گئے۔ جمعہ کے روز صبح ہی سے نمازیوں کی المسجد الحرام آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ المسجد الحرام کے باہر کھلے مقامات پر بھی نمازیوں نے صفیں باندھیں اور جمعہ کی نماز ادا کی۔
صدارت عامہ برائے امور حرمین کے جنرل صدر ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے تمام ایجنسیوں کے تیار کردہ منظر ناموں اور منصوبوں کے مطابق ماہ رمضان کے پہلے جمعہ کی نماز کے لیے آپریشنل پریذیڈنسی کے منصوبے کی کامیابی کا اعلان کیا۔
صدارت عامہ نے قرآن پاک پڑھنے کے لیے متعدد زبانوں میں قرآن کے نسخے فراہم کیے، ساتھ ہی صفائی کے کام کو تیز کیا، لاؤڈ اسپیکر، وینٹیلیشن پنکھے اور ایئر کنڈیشنرز کے کام کو یقینی بنایا، خطبہ جمعہ کے لیے بیک وقت ترجمے کے آلات تقسیم کیے۔
معمر افراد اور معذور افراد کو لے جانے کے لیے الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ 2,928 نمازیوں کو سرکولیشن سروس فراہم کی گئی اور 130,000 لیٹر جراثیم کش اسپرے کا استعمال کیا گیا، 3,000 لیٹر فریشنرز اور 31,500 لیٹر قالین کے جراثیم کش مواد کا استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ 4,000 لیٹر ہینڈ سینیٹائزر استعمال کیا گیا۔