شاہ سلمان کی نئی برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور انھیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

شاہ سلمان نے ان سے گفتگو کے دوران سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔برطانوی وزیراعظم نے مبارک باد کے ٹیلی فون پر سعودی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں