بلوچستان کے اسپتال میں دہشت گردی، سعودی عرب کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو روز قبل ایک اسپتال میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور دھماکے سے متاثرہ شہریوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ایک اسپتال میں ہونے والے بم دھماکے بدترین دہشت گردی ہے اور سعودی عرب اس واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی پرپاکستانی قوم سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کے ساتھ پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ریاض حکومت پاکستانی قوم کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ سوموار کے روز بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک اسپتال میں ہونے والے بم دھماکے میں 70 سے زاید فراد جاں بحق اور 100 سےزاید زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں