لاہور میں دہشت گردی، شاہ سلمان کی پاکستانی قوم سے یکجہتی
’مشکل اور دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘
#سعودی_عرب کے فرمانروا #شاہ_سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اتوار کے روز #پاکستان کے دوسرے بڑے شہر #لاہور میں ایک تفریح گاہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے نتیجے میں مارے جانے والے شہریوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پاکستان کے صدر #ممنون_حسین کے نام ایک برقی پیغام ارسال کیا ہے جس میں میں لاہور کے گلشن اقبال پارک میں #دہشت_گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور وہاں پر مارے جانے والے شہریوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مشکل اور دکھ گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہے۔ شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی کے واقعے سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے عزم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا ہے۔
ادھرسعودی کابینہ نے گذشتہ روز اپنے اجلاس میں بیلجیم ہے شہر برسلز اور عراق کی بابل گورنری میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
لاہور: تفریح گاہ میں خودکش بم دھماکا، 64 افراد جاں بحق
کالعدم ٹی ٹی پی کے جماعت الاحرار دھڑے نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی
پاكستان -
شاہ سلمان کی انسان دوستی.. 1000 یتیم عراقیوں کی کفالت کا حکم
عراق میں سعودی عرب کے سفیر ثامر السبہان نے ایک شاہی فرمان کا انکشاف کیا ہے جس کے ...
مشرق وسطی -
شامیوں کی امنگیں پوری ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں: شاہ سلمان
روسی صدر پوتین کا شاہ سلمان سے شام میں جنگ بندی سمجھوتے پر تبادلہ خیال
بين الاقوامى