.

"بازاری عورت کا بیٹا".. اوباما کی فلپائن کے صدر پر ترچھی نظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر باراک اوباما نے بدھ کے روز اپنے فلپینی ہم منصب روڈریگو دوتیرتی کے ساتھ مختصر سی ملاقات کی۔ یہ ملاقات لاؤس میں آسیان سربراہ اجلاس کے دوران عشایے کے آغاز سے ذرا پہلے ہوئی۔ امریکی بیان کے مطابق بات چیت میں دونوں شخصیات کے درمیان لطائف کا تبادلہ ہوا۔ واضح رہے کہ اس ملاقات سے دو روز قبل ہی فلپائن کے صدر نے ایک بیان میں امریکی صدر اوباما کو "بازاری عورت کا بیٹا" قرار دیا تھا۔

فلپینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں صدور "انتظار کے ہال میں ایک دوسرے سے ملے اور وہ اس ہال سے باہر آنے والی آخری دو شخصیات تھیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان کی ملاقات کتنی دیر جاری رہی تاہم میں ان دونوں کی ملاقات پر بہت مسرور ہوں"۔

باراک اوباما نے فلپائن کے صدر کی جانب سے "بازاری عورت کا بیٹا" قرار دیے جانے کے بعد صدر دوتیرتی کے ساتھ منگل کے روز طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی تھی۔ فلپائن کے صدر کی جانب سے یہ نازیبا الفاظ اوباما کے معاونین کی جانب سے اس بیان کے جواب میں سامنے آئے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر اپنے فلپینی ہم منصب سے ملاقات میں فلپائن میں ماورائے آئین ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کر سکتے ہیں۔

دوتیرتی کی جانب سے جلد ہی اپنے بیان پر ندامت کا اظہار کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ " اگرچہ اس کی وجہ بعض میڈیا سوالات کے جواب میں میرا سخت لہجے میں تبصرہ تھا جس نے تکلیف کو بڑھایا، ہمیں اس بات پر افسوس ہے کہ یہ امریکی صدر پر پر ذاتی حملے کی صورت اختیار کر گیا "۔

فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتی نے رواں سال 30 جون کو عہدہ سنبھالا اور اس وقت سے اب تک منشیات کے خلاف اقدامات میں 2400 منشیات فروش اور استعمال کرنے والے ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما نے بدھ کے روز اپنے فلپینی ہم منصب روڈریگو دوتیرتی کے ساتھ مختصر سی ملاقات کی۔ یہ ملاقات لاؤس میں آسیان سربراہ اجلاس کے دوران عشایے کے آغاز سے ذرا پہلے ہوئی۔ امریکی بیان کے مطابق بات چیت میں دونوں شخصیات کے درمیان لطائف کا تبادلہ ہوا۔ واضح رہے کہ اس ملاقات سے دو روز قبل ہی فلپائن کے صدر نے ایک بیان میں امریکی صدر اوباما کو "بازاری عورت کا بیٹا" قرار دیا تھا۔

فلپینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں صدور "انتظار کے ہال میں ایک دوسرے سے ملے اور وہ اس ہال سے باہر آنے والی آخری دو شخصیات تھیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان کی ملاقات کتنی دیر جاری رہی تاہم میں ان دونوں کی ملاقات پر بہت مسرور ہوں"۔

باراک اوباما نے فلپائن کے صدر کی جانب سے "بازاری عورت کا بیٹا" قرار دیے جانے کے بعد صدر دوتیرتی کے ساتھ منگل کے روز طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی تھی۔ فلپائن کے صدر کی جانب سے یہ نازیبا الفاظ اوباما کے معاونین کی جانب سے اس بیان کے جواب میں سامنے آئے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر اپنے فلپینی ہم منصب سے ملاقات میں فلپائن میں ماورائے آئین ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کر سکتے ہیں۔

دوتیرتی کی جانب سے جلد ہی اپنے بیان پر ندامت کا اظہار کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ " اگرچہ اس کی وجہ بعض میڈیا سوالات کے جواب میں میرا سخت لہجے میں تبصرہ تھا جس نے تکلیف کو بڑھایا، ہمیں اس بات پر افسوس ہے کہ یہ امریکی صدر پر پر ذاتی حملے کی صورت اختیار کر گیا "۔

فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتی نے رواں سال 30 جون کو عہدہ سنبھالا اور اس وقت سے اب تک منشیات کے خلاف اقدامات میں 2400 منشیات فروش اور استعمال کرنے والے ہلاک کیے جا چکے ہیں۔