مسجد حرام میں حجاج کرام کے لیے موبائل چارجنگ کی سہولت
سعودی عرب کی حکومت کے زیراہتمام مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسجد حرام میں دوران حج حجاج کرام کو موبائل فون چارج کرنے کی منفرد سہولت مہیا کی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین کے نگراں ادارے کے شعبہ پروجیکٹس کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر امجد الحازمی نےایک بیان میں بتایا کہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں توسیع شدہ مسجد کے حصے میں تمام منزلوں میں آٹھ آٹھ پلگوں پر مشتمل بجلی کے بورڈ نصب کیے گئے ہیں جہاں سے حجاج کرام اپنے موبائل فون با آسانی ریچار کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل چارچنگ کا سسٹم خود کار طریقے سے عمل کرتا ہے۔ موبائل فون کو دیوار کے ساتھ لٹکا کر یا اسٹینڈ پر رکھ کر چارج کیا جاسکتا ہے۔ چارجنگ سسٹم LED بیکلیٹ (BackLit) سسٹم سے لیس ہے جس کی مدد سے یہ معلوم کرنا آسان ہے کہ آیا یہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے ادارے کی طرف سے موبائل فون کی چارجنگ کے لیے تیار کردہ سسٹم حجاج و معتمرین اور زائرین کے لیے ایک نئی سہولت ہے جس کا مقصد زائرین کا تحفظ یقینی بنانا اور چارجنگ کے لیے غیر مجاز بجلی بورڈ کی متبادل سہولت مہیاکرنا ہے۔
-
سرکار کے ساتھ نجی شعبہ بھی حجاج کی خدمت میں پیش پیش
سقایہ حجاج پروگرام کے تحت حاجیوں کو فراہم کرنے کے لئے 21 لاکھ پانی کی بوتلیں تیار
مشرق وسطی -
اسمارٹ ایپلی کیشنز، حجاج کرام کے لیے نیا تحفہ
جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی نے جہاں روز مرہ معمولات زندگی میں انسان ...
ایڈیٹر کی پسند -
حجاج کے خیموں میں ہر وقت محافظین کی شرط عائد
سعودی عرب میں شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ نے حج اسٹیبلشمنٹ کمپنیوں ، اداروں اور خیموں ...
مشرق وسطی