توقع ہے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی وحدت کی حفاظت کریں گے:اوباما

ہیلری کلنٹن نتائج سے مایوس نہ ہوں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کے صدر باراک اوباما نے حالیہ انتخابات میں صدر منتخب ہونے والے ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ٹرمپ امریکی وحدت کی حفاظت کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بدھ کووائیٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ منصب صدارت ہمارے نزدیک شخصیات سے زیادہ عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی پرہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد پیش کی ہے اورا نہیں وائیٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت دی ہے۔ صدر اوباما نے کہا کہ اقتدار کی پرامن طریقے سے منتقلی جمہوریت کی بنیاد ہے۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ میں نے صدارتی انتخابات میں شکست خوردہ امیدوار ہیلری سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ مجھے ان پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔ میں ہیلری سے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے نتائج سے مایوس نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو انتشار کی نہیں بلکہ وحدت کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی قوم کو متحد رکھنے اور امریکی وحدت کی حفاظت کریں گے۔ ہم سب امریکی اور ایک ہی وطن کے باشندے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک کے لیے بہتر خدمات انجام دینا ہیں۔

خیال رہے کہ آٹھ نومبر کو امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 218 کے مقابلے میں 288 ووٹ لے کر ملک کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو 218 ووٹ ملے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں