کومیڈی فلم میں ٹرمپ کی اداکاری کی ویڈیو منظرعام پر!
سیاست کے میدان میں اترنے والی مشاہیر عالمی شخصیات میں سے کئی ایسی ہیں جو سیاست سے پہلے فلمی دنیا میں درجہ اول، دوم یا کسی بھی شکل میں جزوقتی اداکاری کے جوہر بھی دکھاتے رہے ہیں۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک طربیہ فلم میں اضافی ادکارا کے طور پر مختصر وقت کے لیے اداکاری کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویسے تو ایک کاروباری شخصیت کے طور پر جانتے ہیں مگر سنہ 1992ء میں ریلیز ہونے والی کومیڈی امریکی فلم "home alone 2" ٹرمپ نے مختصر وقت کے لیے اس فلم میں اداکاری بھی کی۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ فلم کا ایک ویڈیو کلپ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اس فلم میں اداکاری کرتے دکھایا گیا ہے۔
اس فلم میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہوٹل میں اداکاری کی اور ’کیوین‘ کا کردار کرنے والے ماوکلی کالن نامی بچے نے اسے ہوٹل کے استقبالیہ روم کے بارے میں پوچھا تو ٹرمپ نے اس کی رہ نمائی کرتے ہوئے بتایا کہ استقبالیہ روم ہوٹل کی بائیں طرف کی گیلری میں واقع ہے۔
سوشل میڈیا پر مشتہر ہونے والی اس فوٹیج پر بھر پور تبصرے بھی جاری ہیں اور لوگ اس ویڈیو کو "کمپارس سے صدر تک" کے عنوان سے زیادہ سے زیادہ شیئر کررہے ہیں۔
-
توقع ہے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی وحدت کی حفاظت کریں گے:اوباما
ہیلری کلنٹن نتائج سے مایوس نہ ہوں
بين الاقوامى -
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب
ٹرمپ کو 26 جبکہ ہلیری کو 18 ریاستوں میں کامیابی ملی
بين الاقوامى -
ہلیری کلنٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیش کش
ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر ...
بين الاقوامى