سعودی رضاکاروں نے مملکت میں نوارد کو خودکشی سے کیسے بچایا؟
سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحساء کے محکمہ شہری دفاع کے عملے نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر مملکت میں نو وارد ایک شخص کو حتمی خودکشی سے بچا لیا۔ اس سارے عمل کو جائے حادثہ پر موجود افراد نے اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ناکام خودکشی کا یہ واقعہ الاحساء شہر کی محاسن کالونی کی ایک کمرشل مارکیٹ میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پرمقبول اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان خودکشی کی غرض سے کمرشل مارکیٹ کی چھت پر چڑھا۔ غیر معمولی خطرناک صورتحال بھانتے ہوئے بہت سے راہگیر عمارت کے سامنے جمع ہو گئے اور نوجوان کو انتہائی اقدام سے روکنے کی اپیلیں کرنے لگے۔
اسی اثناء میں شہری دفاع کے محکمہ کے اہلکار چھت پر پہنچ گئے۔ ان میں ایک اہلکار نے نوجوان کو باتوں میں لگایا اور پھر اگلے ہی لمحے ایک دوسرا نوجوان برق رفتاری سے خودکشی کی دھمکی دینے والے فرد کے عقب سے لپکا اور نوجوان سے لپٹ گیا۔
اسی دوران دوسرے اہلکار بھی اس کی مدد کو پہنچے اور جلد ہی انہوں نے اپنی جان کے در پے شخص پر قابو پا لیا اور اسے گرفتار کر کے ہمراہ لے گئے۔
-
سعودی عرب: آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک، دو کی خودکشی
سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ اور طائف کے درمیان مشتبہ دہشت گردوں کے ...
بين الاقوامى -
موت کو گلے لگانے والے کو ترک صدر نے گلے لگا لیا
باسفورس پل سے کود کر خودکشی کا متمنی ایردوآن کا گرویدہ ہو گیا
ایڈیٹر کی پسند -
فرانس : باس کا سرقلم کرنے والے کی جیل میں خودکشی
فرانس میں اپنے باس کا سرقلم کرنے اور ایک کیمیکل پلانٹ کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ...
بين الاقوامى -
سعودی خاندان ایک ہی دن میں دُہرے صدمے سے دوچار
ایک کی خودکشی، دوسرے کی ہیلی کاپٹر کریش میں شہادت
بين الاقوامى -
جازان میں پاکستانی شہری کی بیت الخلاء میں خودکشی
سعودی عرب کے جازان ریجن کے شہر ضمد کی الزاھر کالونی میں ایک پاکستانی شہری نے بیت ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب :برسرعام ''خودکشی'' کی خوب تشہیر
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک پُل پر پھندے سے لٹکے ہوئے شخص کی ویڈیو کی ...
ایڈیٹر کی پسند