یمن کے معزول صدر نے یو این سے سفر کی اجازت مانگ لی
یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی سیاسی جماعت پیپلز جنرل کانفرنس نے ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تنظیم کے رہنما علی عبداللہ صالح کو کیوبا سفر کی اجازت دی جائے تاکہ وہ آنجہانی رہنما فیڈل کاسترو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کر سکیں۔
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے 2014 میں معزول صدر کو سیکورٹی رسک قرار دیتے ان پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔ علی عبداللہ صالح پر یمن میں بحران کے سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا بھی الزام عاید کیا جاتا ہے۔ سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں وہ دنیا میں آزادانہ سفر نہیں کر سکتے۔ قرارداد کے بموجب ان کے مالی اثاثہ جات بھی منجمد کئے جا چکے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی "رائیٹرز" کے مطابق یہ بات واضح نہیں ہے کہ علی عبداللہ صالح کو یمن چھوڑنے کی ممکنہ اجازت کے بعد ان کی یمن واپسی ممکن ہو سکے گی؟ یا پھر ان کی یمن عدم واپسی ملک میں جاری بحران کے حل کے لئے جاری مذاکرات کی ایک شرط ہو گی۔
-
وعدہ خلافیوں سے بھرپور علی صالح کی سیاسی تاریخ!
یمن کے سابق منحرف سابق صدرعلی عبداللہ صالح تین عشروں تک ملک میں سیاہ وسفید کے مالک ...
بين الاقوامى -
علی صالح راہ راست پر آ گئے، امن روڈ میپ قبول کرنے کو تیار!
اتحادی فوج کے حملے بند اور غیر ملکی فوجوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا
بين الاقوامى -
صالح نے ملک کو "ایرانی آلہ کاروں" کے حوالے کیا : یمنی صدر
یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی نے باور کرایا ہے کہ ایران کے فرقہ وارانہ منصوبے کی ...
مشرق وسطی -
یمن: معزول صالح فورسز کا اہم کمانڈر ہلاک
العربیہ کے ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام یمن کے شمال میں صعدہ میں عرب اتحادی طیاروں ...
مشرق وسطی -
عبداللہ صالح کا نیا سیاسی پینترا، ریاض براہ راست مذاکرات کرے
یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح نے میدان جنگ میں اپنی پے درپے ناکامیاں دیکھ کر ...
بين الاقوامى -
خطبہ حج پر حوثی باغی اور علی صالح کے وفادار الجھ پڑے
میدان عرفات میں وقوف اور رکن اعظم کی ادائیگی کے دوران پیش کیے گئے خطبہ حج پر یمن ...
بين الاقوامى