یمنی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی کی کوشش ناکام

المخاء بندرگاہ کے قریب اسلحہ بردار کشتی بمباری سے تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری فوجی آپریشن کے دوران عرب اتحادی طیاروں نے باغیوں کو سمندر کے راستے اسلحہ کی فراہمی کی کوشش ناکام بنا دی۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اتحادی طیاروں نے المخاء او تعز کے مغرب میں ذوباب کے مقام پر باغیوں کے لیے اسلحہ لے جانے والی کشتیوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں اسلحہ بردار کشتیاں تباہ ہوگئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سمندر میں اسلحہ بردار کشتیوں پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور کشتیوں سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا ہے۔ اتحادی طیاروں نے باب المندب بندرگاہ کے شمال مشرق میں العمری فوجی کیمپ پر بھی بمباری کی۔

لحج اور تعز گورنریوں کی سرحد پر الاحکوم اور کرش کے مقامات پر حکومتی فورسز اور علی صالح کی وفادار ملیشیا اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دونوں طرف سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size