عدن : خود کش بم دھماکے میں 45 یمنی فوجی ہلاک ،70 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے جنوبی شہر عدن میں ہفتے کے روز ایک فوجی اڈے پر تباہ کن خودکش بم دھماکے میں پینتالیس فوجی ہلاک اور کم سے کم ستر زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عدن کے شمال مشرق میں واقع علاقے خور مکسر میں الصولبان کے فوجی اڈے پر حملہ آور بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔اس وقت فوجی ایک دفتر کے باہر اپنی تن خواہیں وصول کرنے کے لیے جمع تھے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2014ء میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے یمنی دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد سے صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ان کے وزراء عدن سے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں امور مملکت چلا رہے ہیں اور انھوں نے اس شہر کو یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کاعارضی دارالحکومت قرار دے رکھا ہے۔

یمن میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ اور داعش سے وابستہ جنگجو ماضی میں متعدد مرتبہ عدن میں بم حملوں کی ذمے داری قبول کرچکے ہیں اور انھوں نے گذشتہ مہینوں کے دوران یمنی عہدے داروں اور سکیورٹی فورسز کو اپنے بم حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔عدن میں بد امنی کی وجہ سے صدر منصور ہادی اور ان کی حکومت کے دوسرے اعلیٰ عہدے دار اپنا زیادہ تر وقت سعودی دارالحکومت الریاض میں گزار رہے ہیں۔

عدن میں بم دھماکے میں زخمی ایک فوجی کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
عدن میں بم دھماکے میں زخمی ایک فوجی کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
عدن میں خودکش بم دھماکے میں مرنے والے فوجیوں کی لاشیں۔
عدن میں خودکش بم دھماکے میں مرنے والے فوجیوں کی لاشیں۔
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں