انقرہ میں روسی سفیر کا قتل.. تحقيقات میں "آئی فون" بھی داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جمعرات کے روز سامنے آنے والی ایک ویب سائٹ رپورت کے مطابق ترکی کی پولیس کو انقرہ میں روسی سفیر کے قاتل کے پاس سے ایک آئی فون بھی ملا ہے۔ سکیورٹی حکام اس موبائل فون کا پاس ورڈ ختم کر کے اس کے اندر موجود معلومات جاننا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترک اور روسی سکیورٹی حکام دونوں 4s ماڈل کے اس آئی فون کوکھولنا چاہتے ہیں تاہم چار اعداد پر مشتمل پاس ورڈ جانے بغیر اس کو کھولنا ممکن نہیں ہے۔

ویب سائٹ نے ایک سینئر ترک ذمے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی جانب سے ترک حکام کو آئی فون کو کھولنے کے سلسلے میں تکنیکی مہارت کی حامل ٹیم کے ذریعے مدد کی پیش کش کی گئی ہے۔ ترکی کے بعض ذمے داران نے مشہور زمانہ کمپنی "ایپل" سے بھی رابطہ کیا ہے تاہم جیسا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ "ایپل" کمپنی اس حوالے سے ہر گز کوئی معاونت نہیں کرتی۔

انقرہ میں روسی سفیر آندے کارلوف پیر کے روز ایک ترک پولیس افسر کے ہاتھوں فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔ میڈیا پر آنے والی وڈیو فوٹیج کے مطابق قاتل نے کارروائی کے بعد شام کے شہر حلب کے اہلیان کے ساتھ ہمدردی سے متعلق نعرے بھی لگائے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں