روسی سفیر کے قتل میں گولن نیٹ ورک ملوث ہے: ترکی
ترک حکومت نے الزام عاید کیا ہے کہ سوموار کی شام انقرہ میں روسی سفیر کے قتل کے واقعے میں مںحرف لیڈر فتح اللہ گولن کی جماعت ملوث ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود چاویش اوگلو نے منگل کو اپنے امریکی جان کیری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روسی سفیر کے قتل میں فتح اللہ گولن کا نیٹ ورک ملوث ہے۔
ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی اور روس دونوں جانتے ہیں کہ انقرہ میں متعین ماسکو کے سفیر کے قتل میں کون ملوث ہے۔ انقرہ میں انڈریے کالوف کے قتل میں ’ایف ای ٹی‘ نامی گروپ ملوث ہے۔ خیال رہے کہ ’ایف ای ٹی‘ گروپ جلاوطن ترک مذہبی مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم کا مخفف بتایا جاتا ہے۔
ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انڈرئے کارلوف کے قتل میں جس سابق پولیس اہلکار کا ہاتھ ہے اس کا تعلق گولن کی جماعت سے ہے۔ اگرچہ سفیر کے قتل کے بعد ملزم نے حلب میں قتل عام کا انتقام لینے کا دعویٰ کیا تھا۔
ادھر انقرہ بلدیہ کے میئر ملیح گوکشیک اور ترک ذرائع ابلاغ نے الزام عاید کیا ہے کہ روسی سفیر پر قاتلانہ حملہ روس اور ترکی کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ڈالنے کی مجرمانہ سازش ہے۔ روسی سفیر کے قتل میں وہ عناصر ملوث ہیں جو ماسکو اور انقرہ کو ایک دوسرے کےقریب آنے سے روک رہے ہیں۔
ادھر امریکا میں جلاوطن کے طور پرمقیم فتح اللہ گولن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ روسی سفیر کے قتل پر دکھی ہیں۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے سفیر کے قتل میں ملوث ہونے کے الزمات کو بھی مسترد کردیا ہے۔ فتح اللہ گولن نے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں روسی سفیر کے قتل کی شدید مذمت کی اور اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا تھا۔
-
انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کرنے والا گرفتار
ترک پولیس نے انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو ...
بين الاقوامى -
ایران نے ترکی میں تمام سفارتی مراکز بند کردیے
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سوموار کو روسی سفیر کے قتل کے واقعے کے بعد ایران نے ...
بين الاقوامى -
سفیرکا قتل شام میں قیام امن کی مساعی پر حملہ ہے: پوتن
’مشترکہ دشمن نے ترکی، روس تعلقات بگاڑنے کی ناکام کوشش کی‘
بين الاقوامى -
انقرہ میں روسی سفیر مسلح شخص کی فائرنگ سے قتل
روسی سفیر کے قاتل کو پولیس نے ثقافتی مرکز ہی میں موت کی نیند سلا دیا
بين الاقوامى -
انقرہ میں سفیر کے قتل کے بعد ماسکو میں سفارت کار قتل
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سوموار کی شام ایک تقریب کے دوران گولیاں لگنے سے روسی ...
بين الاقوامى