امریکا کے انتباہ کے باوجود ایران کی نئی فوجی مشقیں
پاسدارانِ انقلاب ایران نے امریکا کے انتباہ اور بیلسٹک میزائل کے تجربے پر نئی پابندیوں کے باوجود اس ہفتے فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل محمد پاک پور نے تہران میں ہفتے کے روز ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ''عظیم پیغمبر 11'' کے نام سے ان مشقوں کا سوموار کو آغاز ہوگا اور یہ تین روز تک جاری رہیں گی۔
انھوں نے بتایا کہ ان مشقوں کے دوران میں راکٹ استعمال کیے جائیں گے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ کس قسم کے ہوں گے۔
قبل ازیں ایران نے فروری میں جنگی مشقیں کی تھیں اور ان میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات کیے تھے۔ایران نے کہا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد خطرات اور امریکا کی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے مکمل جنگی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر 29 جنوری کو بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد نئی پابندیاں عاید کردی تھیں۔
امریکا کے نائب صدر مائیک پِنس نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ ''ایران جب کیلنڈر کی جانب نظر کرے گا تو وہ بہتر انداز میں کام کرے گا اور اس حقیقت کا ادراک کر لے گا کہ اوول آفس میں اب ایک نیا صدر بیٹھا ہے اور وہ اس نئے صدر کا امتحان لینے کی کوشش نہیں کرے گا''۔
امریکا کے نئے وزیر دفاع جیمز میٹس اپنے طور پر ایران کے بارے میں یہ کہہ چکے ہیں کہ ''وہ دنیا میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والی سب سے بڑی ریاست ہے''۔
ایرانی عہدہ دار ان دھمکیوں کو مسترد کرچکے ہیں اور ان کا اصرار ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام خالصتاً دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔
-
ایران میں فوجی مشقیں، اسٹریٹ وار، میزائل تجربات
ایران کے پاسداران انقلاب کے زیرانتظام باسیج ملیشیا اور پاپولر موبلائیزیشن یونٹوں ...
بين الاقوامى -
ایران کی فوجی مشقیں، جعلی امریکی بیڑے پر حملہ
مشقوں کا مقصد خطے میں سلامتی کو یقینی بنانا ہے:علی لاری جانی
بين الاقوامى -
ایران: دو روزہ جنگی مشقیں، میزائل بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے
جنگی مشقوں میں بری اور فضائی افواج شامل ہیں
مشرق وسطی -
ایران کی سدِجارحیت کے لیے پہلی مرتبہ سائبر جنگی مشقیں
آبنائے ہرمز کے نزدیک ایرانی بحریہ کے مختلف ہتھیاروں کے تجربات
بين الاقوامى -
آبنائے ہرمز میں پاک، ایران بحریہ کی مشترکہ مشقیں
مشترکہ مشقوں کا مقصد دو طرف تعاون بڑھانا ہے: شہرام ایرانی
بين الاقوامى -
خلیجی پانیوں میں ایران اور بھارت کی مشترکہ مشقیں
ایران اور بھارت آئندہ چند روز میں خلیجی پانیوں میں وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع ...
بين الاقوامى