فٹبال میچ میں دنگا فساد کیس کا حتمی فیصلہ جاری
مصری اپیلٹ کورٹ نے 11 افراد کو سزائے موت سنا دی
مصر کی ایک اپیلٹ عدالت نے پورٹ سعید کے مقام پر 2012ء میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامی آرائی کے دوران 70 سے زائد تماشائیوں کی ہلاکت کے مشہور مقدمہ میں ملوث 11 افراد کو سزائے سنا دی ہے۔
سن 2015 میں پورٹ سعید کی فوجداری عدالت نے الاھلی فٹبال کلب کے 72 حامیوں کے قتل عام کی پاداش میں 11 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔ مقدمے میں دس افراد کو عمر قید جبکہ 10 دیگر ملزمان کو قید بامشقت کا حکم سنایا گیا تھا۔ پورٹ سعید کے سیکیورٹی انچارج اور دیگر 12 اہلکاروں کو فوجداری عدالت نے پانچ برس قید سنائی تھی جبکہ 20 ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔
مصری استغاثہ نے ملزمان کے خلاف قتل عمد کی سوچی سمجھی سازش تیار کرنے کا مقدمہ قائم کیا تھا۔ اس کارروائی میں قتل کے علاوہ چوری، ڈاکا زنی، کرائے کے قاتلوں کے ذریعے تخریب کاری جیسی وارداتیں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
نیز ملزمان پر الزام تھا کہ الاھلی فٹبال کلب کے بعض حامیوں نے الٹرا نامی فٹبال کلب کے حامیوں کو ماضی کی بعض ناراضی کا بہانہ بنا کر قتل کیا۔ الاھلی فٹبال کلب کے حامیوں نے الٹرا کلب کے شائقین کو اسلحہ کے زور ڈرایا دھمکایا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
-
مصری ہنگاموں میں دو فٹبالر سمیت 30 افراد ہلاک
پورٹ سعید اسٹڈیم کیس میں 21 افراد کو سزائے موت
مشرق وسطی -
مصر الاہلی کے حامیوں کے قاہرہ میں مظاہرے، سڑکیں بند
پورٹ سعید قتل عام کیس کے فیصلہ میں تاخیر کے خلاف احتجاج
بين الاقوامى -
پورٹ سعید میں مقتولین کی نماز جنازہ کے موقع پر فائرنگ
قاہرہ میں پولیس اور نوجوان مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری
مشرق وسطی