لیجنڈ سیاہ فام باکسر محمد علی کلے کا بیٹا زیر حراست؟
َٹرمپ کے صد بننے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کی انتہا
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب اپنی انتہاوں پر پہنچ گیا۔
باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمدعلی مرحوم کے بیٹے محمد علی جونئیر کو فلوریڈا کے ایئر پورٹ پر حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سے مرحوم کے اہل خانہ سمیت لیجنڈ باکسر کے چاہنے والوں میں کھبلی مچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد علی جونئیر اپنی والدہ خلیلا علی کے ساتھ جمیکا سے7 فروری کو امریکا واپس لوٹے تھے۔ اطلاعات کے مطابق باکسر محمد علی کے بیٹے کو فلوریڈا کے ایئر پورٹ پر 2 گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا۔
ان سے ان کے مسلمان ہونے سے متعلق تعصب پر مبنی سوالات کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
محمد علی جونئیر نے ہوم لینڈ اور محکمہ خزانہ کے خلاف عدالت جانے پرغور شروع کر دیا۔ محمد علی کی بیوہ خلیلا علی بیٹے کو حراست میں لیے جانے سے لا علم ہونے کے سبب پریشان پھرتی رہیں۔
-
شہرہ آفاق باکسر محمد علی کلے انتقال کر گئے
معروف امریکی ’باکسنگ لیجنڈ‘ اور باکسنگ کے سابق ’ہیوی ویٹ ...
بين الاقوامى -
محمد علی کلے کی نادر تصاویر سوشل میڈیا کی زنیت
لینجڈ باکسر محمد علی کلے کے انتقال پرملال کی خبر نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کی ...
ایڈیٹر کی پسند -
عالمی باکسر عامر خان کی ناک آوٹ شادی
پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان باکسر عامر خان نے امریکہ میں باکسنگ کے متعدد عالمی ...
Sports