سعودی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کا مشتبہ وفادار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں داعش کے ایک وفادار کو ہلاک کردیا ہے اور ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بدھ کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا تھا۔الریاض کے علاقے الریان میں گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایک اپارٹمنٹ پر چھاپا مارا تھا ۔

حکام کو پتا چلا تھا کہ اس اپارٹمنٹ میں مقیم افراد میں سے ایک پر داعش کا وفادار ہونے کا شُبہ ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جب اس کی گرفتاری کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں وہ ہلاک ہوگیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اس کارروائی کے دوران کسی اور شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اس مشتبہ شخص کے ایک اور ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں