مراکش : پارلیمان کا رکن کیسا بلانکا میں فائرنگ سے قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مراکش کے ایک رکن پارلیمان کو ملک کے دوسرے بڑے شہر کیسا بلانکا میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق حملہ آور نے رکن پارلیمان عبداللطیف مرداس کی سرکاری کار پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب کیسا بلانکا کے پوش جنوبی علاقے کیلی فورنی میں فائرنگ کی تھی۔انھیں تین گولیاں لگی تھیں۔ان کا قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

مراکشی حکام نے بدھ کی صبح تک اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔نجی نیوز ویب سائٹس نے مقتول کی کار کی تصاویر جاری کی ہیں۔ان میں کار کے ٹوٹے ہوئے شیشے دیکھے جاسکتے ہیں۔

تریپن سالہ مقتول عبداللطیف مرداس لبرل جماعت دستوری یونین کے رکن تھے اور وہ پارلیمان میں کیسیا بلانکا سے ساٹھ کلومیٹر جنوب میں واقع علاقے بن احمد کی نمائندگی کرتے تھے۔

واضح رہے کہ مراکش میں فائرنگ کے کبھی کبھار ہی واقعات پیش آتے ہیں کیونکہ وہاں غیرقانونی آتشیں ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہے اور بہت کم لوگوں کے پاس غیر قانونی طور پر ایسے ہتھیار موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں