فرانس میں انتخابات پر دہشت گردی کی خطرناک سازش ناکام
داعش کے دو دہشت گرد گرفتار، تین کلو گرام بارود اور اسلحہ برآمد
فرانس کے پراسیکیوٹر جنرل نے ملک میں دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے مرسیلیا کے مقام سے دو مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے تین کلو گرام دھماکہ خیز مواد، داعش کا پرچم اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانس کے پبلک پراسیکیوٹر جنرل فرانسو مولانس نے ایک بیان میں بتایا کہ صدارتی انتخابات سے پانچ روز قبل پولیس نے مرسیلیا سے دو مشتبہ دہشت گردوں 22 سالہ کلیمان اور 29 سالہ محی الدین کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش انہوں نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دہشت گردوں کا اصل اور واضح ہدف انتخابات کے موقع پر خون خرابہ کرنا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔
قبل ازیں فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ پولیس نے مرسیلیا سے دو مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان کی عمریں 23 اور 29 سال ہیں۔ وہ فرانس میں انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کی سازش تیار کررہے تھے۔
فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دونوں دہشت گردوں کو گذشتہ ایک ہفتے سے تلاش کررہی تھی۔ دونوں کو چند منٹ کے وقفے سے جنوب مشرقی ساحلی شہر سے حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلو گرام بارود، اسلحہ اور داعش کا پرچم بھی ملا ہے۔
خیال رہے کہ فرانس میں 23 اپریل کو صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولنگ کا دوسرا مرحلہ سات مئی کو ہوگا۔ انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران فرانس میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں 230 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
-
فرانس : جنوبی قصبے گراس میں اسکول میں فائرنگ ، متعدد افراد زخمی
فرانس کے جنوبی قصبے گراس میں ایک ہائی اسکول میں جمعرات کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش ...
بين الاقوامى -
فرانس: دہشت گردی کی سازش کے الزام میں لڑکی سمیت چار گرفتار
فرانس کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں 'ممکنہ دہشتگردی' کی سازش ناکام ...
بين الاقوامى -
فرانس : 15 سالہ طالب علم پر دہشت گردی کی سازش پر فرد جُرم عاید
فرانس میں ایک پندرہ سالہ اسکول طالب علم پر ملک میں دہشت گردی کے ایک حملے کی سازش ...
بين الاقوامى