ایران فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے:سعودی عرب

مقبوضہ فلسطین اور وادی گولان پر اسرائیل ناجائز قابض ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے شام میں اسدی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر کیمیائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لبنانی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ شام میں نہتے شہریوں کا گھیراؤ کر کے ان کا قتل عام کررہی ہے۔ شام میں حزب اللہ کی موجودگی عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی سفیر نے ان خیالات کا اظہار سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ سے متعلق خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔ ایران کی کوشش ہے کہ جہاں جہاں ممکن ہوسکے لبنانی حزب اللہ کے انڈے بچے پھیلائے جائیں۔

انہوں نے شام میں امریکی میزائل حملوں کی مکمل تائید کی اور کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

سلامتی کونسل کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کا بہتر روڈ میپ جنیوا 1 میں طے کردیا گیا ہے۔ پہلے جنیوا اجلاس میں شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کو مسئلے کے حل کا بنیادی نکتہ قرار دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے مندوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور وادی گولان سے اسرائیل کے قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست سے متعلق سعودی عرب کا موقف واضح ہے اور ہم ایک آزاد اور مکمل طور پر خود مختار فلسطینی مملکت کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں