ناکام میزائل تجربے کے بعد شمالی کوریا کا ایک مرتبہ پھر امریکا کو چیلنج
شمالی کوریا نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جب کہ امریکا کا دعویٰ ہے کہ میزائل تجربہ ناکام ہو گیا۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق میزائل تجربہ دارالحکومت کے شمالی علاقے میں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے صوبے پیونگن میں بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم یہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ تجربہ کامیاب رہا یا ناکام جب کہ امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا۔
درایں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میزائل تجربے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ناکام میزائل تجربہ چین کی توہین کے مترادف ہے، پیانگ یانگ قیادت نے چینی صدر کی خواہش کا بھی احترام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطےمیں مزید جنگی طیارے اور بحری بیڑے بھیج سکتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کے خلاف سخت اقدامات کے ساتھ نئی معاشی اور فوجی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا۔ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جاپان، جنوبی کوریا پر حملے کی دھمکی حقیقی ہے۔
جاپان کے وزیراعظم نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی توہین قرار دیا ہے جب کہ روس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
-
شمالی کوریا کے معاملے میں چین امریکا کے ساتھ ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے تنازع پر چین ...
بين الاقوامى -
’شمالی کوریا کا میزائل لانچ کے چند سیکنڈ میں پھٹ گیا‘
جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے اتوار کو علی الصبح کیا گیا ...
بين الاقوامى -
"جنگ کا جواب جنگ": شمالی کوریا نے امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی
شمالی کوریا کی فوج نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کا براہِ راست جواب دیا ہے، جس ...
بين الاقوامى