"جنگ کا جواب جنگ": شمالی کوریا نے امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی
شمالی کوریا کی فوج نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کا براہِ راست جواب دیا ہے، جس میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ بات دہرائی ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری خطرات کو ’’دیکھ لیں گے‘‘۔ایسے میں جب یہ خبریں عام ہیں کہ شمالی کوریا کسی بھی لمحے نیا جوہری تجربہ کرنے والا ہے۔
کورین پیپلز آرمی کے جنرل اسٹاف کے ایک نامعلوم ترجمان کے مطابق، ’’امریکا اور اس کی بحری افواج کے خلاف سخت ترین جوابی کارروائی کی جائے گی، اس بے رحمی کے ساتھ کہ جارح بچ کر نہیں جائے گا‘‘۔ یہ بیان سرکاری خبر رساں ادارے’کورین سینٹرل نیوز ایجنسی‘ نے جاری کیا ہے۔ بیان کے مطابق: ’’موجودہ سنگین صورت حال میں، امریکا کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے اور مسئلے کا مناسب حل نکل آئے گا‘‘۔
اس سے ایک ہی روز قبل، ٹرمپ نے اِن اطلاعات کا مؤثر جواب دیا جن میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا ہفتے کی صبح تک اپنے زیر زمین جوہری ہتھیار کا تجربہ کرے گا، جو ملک کے بانی، کِم اِل سونگ کی سالگرہ کی مناسبت سے کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا ہفتہ کو ملک کے بانی کم ال سنگ کے ایک سو پانچویں یوم پیدائش کی مناسبت سے"سورج کا دن" منا رہا ہے۔ امریکا کی حکومت اور دیگر ذرائع میں یہ خبریں شائع ہو چکی ہیں کہ شمالی کوریا نے جوہری تجربات کرنے کے مقام پر ایک سرنگ کے اندر جوہری دھماکا کرنے کے آلات رکھ دیئے ہیں جنہیں کسی بھی وقت چلایا جا سکتا ہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے تحت کام کرنے والی ویب سائٹ 38 نارتھ کے مطابق جوہری تجربہ کرنے کے مقام کی تجارتی سیٹلائیٹ کے ذریعے بدھ کو لی گئی تصاویر میں اس مقام کے شمالی حصہ میں مسلسل کی جانے والی سرگرمی دکھائی دیتی ہے۔یہ ایک نئی سرگرمی ہے اور اس کے کمانڈ سینٹر کے گرد چند اہلکار بھی نظر آتے ہیں۔
جوزف برمیڈز جونئیر اور جین لیو کے تجریہ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے چھٹا جوہری تجربہ کرنے کے لیے یہ تنصیب "تیار اور مکمل" ہے۔
-
’شمالی کوریا ایرانی میزائل پروگرام میں تہران کا معاون‘
تیس شخصیات اور اداروں پر امریکی پابندیاں خوش آئند ہیں:اپوزیشن
بين الاقوامى -
شمالی کوریا کے " آمر" کی پیٹھ پر جھپٹنے والا پراسرار شخص !
گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے ایک نیا "میزائل تجربہ" کیا اور اس موقع ملک کے ...
بين الاقوامى -
کم جونگ نام زہرخورانی کے 20 منٹ بعد ہی چل بسے تھے!
شمالی کوریا کے صدر کے سوتیلے بھائی پر مہلک کیمیائی ایجنٹ سے حملہ کیا گیا تھا
بين الاقوامى -
چینی میڈیا میں شمالی کوریا کے سربراہ کو ’موٹا‘ کہنے پر تنازع
چین کے ذرائع ابلاغ میں شمالی کوریا کے شدت پسند اور مجموعہ اضداد سربراہ ’کیم ...
بين الاقوامى -
شمالی کوریا کا آمر.. فرانس کی انگوری شراب کا دیوانہ
" شمالی کوریا کا آمر محض نیوکلیئر بموں اور بیلسٹک میزائلوں کا ہی متوالا نہیں ...
ایڈیٹر کی پسند -
جوہری تجربے پر پابندیوں کی دھمکیاں مضحکہ خیز ہیں: شمالی کوریا
امریکا ،جاپان اور جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے خلاف مزید یک طرفہ پابندیوں سے ...
بين الاقوامى