نظر بند ایرانی اصلاح پسند سیاست دان کی روحانی کی حمایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران میں سیاسی سرگرمیوں کی پادش میں کئی سال سے گھر پر نظر بند اصلاح پسند سیاسی رہ نما مہدی کروبی نے بھی آئندہ جمعہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سنہ 2011ء سے مسلسل گھر پر نظر بند ایرانی سیاست دان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کو دوبارہ صدر بنانے کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے اپنے حامی ووٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ نئے صدارتی انتخابات میں صدر روحانی کو ووٹ دیں۔

مہدی کروبی نے عوام پر زور دیا کہ وہ جمعہ کے روز گھروں سے نکلیں اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

فارسی نیوز ویب پورٹل ’سحام نیوز‘ کے مطابق مہدی کروبی نے کہا ہے کہ وہ خود بھی حسن روحانی کے حق میں ووٹ دیں گے۔

قبل ازیں ایران کے سابق اصلاح پسند صدر محمد خاتمی نے بھی حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ ایک بار پھر حسن روحانی کو جتوانے کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

محمد خاتمی کا کہنا تھا کہ حسن روحانی کی حکومت تمام تر مشکلات کےباوجود کامیاب رہی ہے اور آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی حسن روحانی جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں