قطری شہریوں کی مسجد حرام میں داخلے پر پابندی کی افواہیں بے بنیاد قرار
سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے متعلقہ محکموں کو قطر سمیت دنیا بھر سے آنے والے معتمرین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی سختی سے تاکید کی ہے۔ ادارے کی طرف سے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی گئی ہے میں کہا گیا تھا کہ سعودی حکومت نے قطری زائرین کی مسجد حرام میں داخلی پر پابندی عاید کر دی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے حرمین شریفین کے امور کے نگراں ادارے نے صاف الفاظ میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ قطر سمیت کسی بھی ملک سے آنے والے معتمرین کو عمرہ کے مناسک کی ادائی کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ قطری باشندوں کے مسجد حرام میں داخلے پر پابندی کی افواہیں قطعا بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطری بھائیوں کی سعودی قوم میں گہری قدر ومنزلت ہے۔ نو رمضان المبارک کے بعد اب تک قطر کے 1633 شہری عمرہ کے مناسک ادا کرنے کے بعد بہ خیریت واپس ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پرآنے والی افواہوں میں بتایا گیا تھا کہ قطر کے ساتھ سفارتی بحران کے بعد سعودی حکومت نے قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عاید کردی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے قطری شہری اطمینان کے ساتھ عمرہ کے مناسک ادا کریں۔ دیگر عازمین عمرہ کی طرح انہیں بھی تمام ممکنہ سہولیات اور سروسز فراہم کی جائیں گی۔
-
قطر خلیجی ممالک کے تحفظات سمجھنے کے لیے تیار ہے: کویت
کویت کے وزیر خارجہ شيخ صباح خالد الحمد الصباح نے اتوار کے روز باور کرایا ہے ...
مشرق وسطی -
تین خلیجی ممالک کا قطر کے ساتھ مشترکہ خاندانوں کی دیکھ بھال کا فیصلہ
سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اتوار کی صبح جاری علاحدہ بیانات ...
مشرق وسطی -
دستاویز : قطر 1800 شدت پسند جنگجوؤں کو عراق بھیجنے میں ملوث
لیبیا میں قطر کے سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک خط کے ذریعے انکشاف ہوا کہ قطر نے ...
مشرق وسطی