البغدادی کی ہلاکت کا امکان 100% کے قریب ہے: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

روسی خبر رساں ایجنسی "انٹرفیکس" نے روسی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں دفاع اور امن کی کمیٹی کے سربراہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بات کا امکان 100% کے قریب ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت واقع ہو چکی ہے۔

ایجنسی کے مطابق وکٹر اوزیروف کا مزید کہنا ہے کہ "داعش نے اب تک اپنے سربراہ کی کسی بھی مقام پر تصویر جاری نہیں کی ہے جس سے ہمارے اس یقین کو تقویت ملتی ہے کہ البغدادی ہلاک ہو چکا ہے"۔

اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اسے حد درجہ یقین ہے کہ داعش تنظیم کا سرغنہ دہشت گرد ابوبکر البغدادی مارا جا چکا ہے۔

روسی وزیر خارجہ کے نائب اولیگ سیرومالتوف کے مطابق وزارت دفاع کے ایک بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ الرقہ شہر کے جنوبی حصے میں داعش تنظیم کے ایک اجلاس پر روسی جنگی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں ممکنہ طور پر البغدادی بھی ہلاک ہو گیا۔ تاہم سیرومالتوف ابھی اس کی تصدیق کروا رہے ہیں اور اس معلومات کے صحیح ہونے کو جانچ رہے ہیں۔

نائب وزیر خارجہ کے نزدیک اگر یہ معلومات صحیح ثابت ہو گئیں تو یہ روسی فضائیہ کی ایک بڑی کامیابی ہو گی۔

ادھر جمعے کے روز روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفا کا کہنا تھا کہ روسی وزارت خارجہ کے پاس البغدادی کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی نئی معلومات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ماسکو کی جانب سے کچھ روز قبل کہا جا چکا ہے کہ اس کی افواج نے ممکنہ طور پر ابوبکر البغدادی کو ہلاک کر دیا ہے تاہم واشنگٹن نے اس وقت کہا کہ وہ اس خبر کی تصدیق نہیں کر سکتا اور مغربی اور عراقی ذمے داران اس امر کو مشکوک خیال کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size