لائیو پروگرام میں ’نشہ‘ پر اینکر کو کام سے روک دیا گیا
مصر کی میڈیا ریگولیرٹی کونسل نے ایک خاتون ٹی وی میزبان کو لائیو پروگرام میں علامتی انداز میں نشہ کرنے پر عارضی طور پر کام سے روک دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری ٹیلی ویژن’ایل ٹی وی‘ سے براہ راست نشرکے جانے والے پروگرام ’المشاغبہ‘ کی میزبان شیماء جمال کو ایک ہفتے کے لیے شو کی میزبانی سے روک دیا گیا ہے۔
مصر میں ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق متعین کرنے کی ذمہ دار کونسل کے چیئرمین مکرم محمد احمد نے بتایا کہ شیماء جمال نے علامتی انداز میں ہیروئن کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے میڈیا کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
خیال رہے کہ شیماء جمال نامی ٹی وی میزبان نے حال ہی میں اپنے ایک شو میں کالر سے وعدہ کیا تھا کہ لائیو پروگرام میں نشہ کرنے کا طریقہ بتائے گی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے فون کرنے والے شخص کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے تاہم اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لائیو پروگرام میں اس نے کاغذ کی پڑیا میں سےجو پاؤڈر نکال کر سونگھا اور اسے کیک کے ٹکڑے پر ڈال کر کھایا تو ہیروئن نہیں بلکہ چینی تھی۔ اس نے محض تمثیلی اور علامتی انداز میں ایسا کیا ہے۔
شمیا جمال نے اپنے لائیو پروگرام میں نشے کے استعمال کا طریقہ بیان کرتے ہوئے کاغذ کی ایک پڑیا کھولی جس میں سے سفید رنگ کا سفوف اپنے ہاتھ پر ڈال کر نہ صرف اسے زبان سے چکھا بلکہ اسے سونگھا۔ بعد ازاں اس نے وہی سفوف کیک کے ایک ٹکڑے پر ڈال کر کھایا۔
-
باپ کی جگہ ٹی وی پر آنے کو بے قرار بچوں سے ملئے!
جب آپ کے بچے ٹی وی پر آنے کے لیے کچھ زیادہ ہی بےقرار ہوں، تو کچھ ایسا ہوتا ہے، ...
ایڈیٹر کی پسند -
مصر میں ٹی وی اینکر کو کام سے کیوں روکا گیا؟
خاتون اینکر لائیو پروگرام میں ماورا سکرپٹ باتیں کہہ گئیں
بين الاقوامى -
مصر نیوز اینکر کی عدم موجودگی کے باعث نیوز بلیٹن منسوخ
خبر دینے والے خود 'خبر' بن گئے
بين الاقوامى