لیبیا کے متحارب فریق بحران کے خاتمے کے لیے منصوبے کی حمایت پر متفق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کے وزیراعظم فایزالسراج اور مشرقی علاقے میں قومی فوج کے کمانڈر جنرل خلیفہ حفتر نے پیرس کے نواح میں ملک میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے بات چیت کی ہے۔انھوں نے مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ وہ مشروط جنگ بندی کی پاسداری کے لیے پُرعزم ہیں۔

انھوں نے ملک میں آیندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے شرائط کو پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ان کی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ وہ لیبیا میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے اور ملک کو ایک جمہوری شہری ریاست بنانے کے لیے کوششیں کریں گے‘‘۔

دونوں فریقوں میں مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرنے اور قومی فوج میں شمولیت کے خواہاں مسلح جنگجوؤں کو اس میں ضم کرنے کے لیے ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں