ترکی اور قطری فوج کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری
خلیجی ریاست قطر اور ترکی کی فوج کی مشترکہ مشقیں منگل سے دوحہ میں جاری ہیں۔ ان فوجی مشقوں میں 250 ترک فوجی اور 30 بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکی کا ایک فریگیٹ’جوکوفا‘ چند روز قبل 214 فوجیوں کو لے کردوحہ پہنچا تھا۔ ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن ’این ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں میں بری فوج کے دستے بھی جلد شامل ہوں گے اور آخری دو دن سات اور آٹھ اگست کو دونوں ملکوں کی عسکری قیادت بھی ان مشقوں کا معائنہ کرے گی۔
خیال رہے کہ پانچ جون 2017ء کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے قطر سے سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے۔ ان ملکوں نے قطر پر دہشت گردی کی پشت پناہی، مالی مدد اور ایران سے قربت کا الزام عاید کیا ہے۔ تاہم قطر ان الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے۔
ترکی اس وقت قطرکی وجہ سے خود بھی دو راہے پر کھڑا ہے۔ استنبول ایک طرف خطے کی موثر طاقتوں بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ بھی خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے اور دوسری جانب وہ قطر جیسے حلیف کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے۔
ترکی نے قطر میں اپنا ایک فوجی اڈا بھی قائم کیا ہے جس میں کم سے کم 150 ترک فوجیوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
-
قطر کا اٹلی سے 7 بحری جہازوں کی خرید کےلیے 5 ارب یورو کا سمجھوتا
قطر اور اٹلی کے درمیان پانچ ارب یورو مالیت کا ایک دفاعی سودا طے پا گیا ہے۔ اس ...
بين الاقوامى -
قطر بحران پر مذاکرات کے لیے ٹیلرسن کے دو سینئر ایلچی خلیج روانہ
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے دو سینئر ایلچیوں کو خلیج میں جاری سفارتی ...
بين الاقوامى -
قطر کے بحران پر بات چیت کے لیے اپنے نمائندے خلیج بھیجیں گے : ٹیلرسن
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ قطر کا بحران حل کرنے کے لیے امریکی ...
بين الاقوامى