مکہ مکرمہ : مشاعر ٹرین کے ذریعے پانچ لاکھ سے زیادہ حجاج سفر کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اس سال مناسک حج کی ادائی کے دوران میں پانچ لاکھ سے زیادہ حجاج کرام کو دوسرے مقامات سے مشاعر ٹرین کے ذریعے مکہ مکرمہ منتقل کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ اس تعداد کے علاوہ ایام تشریق کے دوران میں پانچ لاکھ حجاج کرام اس ٹرین کے ذریعے مکہ مکرمہ اور دوسرے مقامات کے درمیان سفر کریں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق حج سیزن کے دوران سترہ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ان کی دو سے زیادہ بوگیاں ہوں گی اور وہ مسافروں کو لانے اور لے جانے کے لیے ایک ہزار سے زیادہ پھیرے لگائیں گی۔

ان ٹرینوں کو چلانے کے لیے سعودی عرب کے مختلف مختلف محکموں کے بیس ہزار سے زیادہ اہلکار نو اسٹیشنوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ان میں سے تین اسٹیشن عرفات ، مزدلفہ اور منیٰ میں واقع ہیں۔

ٹرین چلانے کی ذمے دار ٹیمیں اسٹیشنوں پر حجاج کی نقل وحرکت کو مربوط ومنظم بنائیں گی، انھیں ان کی متعیّنہ ٹرین پر سوار کرنے کے لیے الگ الگ کریں گی۔اس کے علاوہ وہ ان کے ٹرین کے دروازوں اور پلیٹ فارمز تک پہنچنے میں بھی سہولت مہیا کریں گے۔

سعودی ریلوے تنظیم ( ایس آر او) نے اس سال حرمین تیز رفتار ٹرین سروس کی سہولت بھی مہیا کی ہے۔ یہ ٹرین جدہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفر کو صرف نوّے منٹ میں طے کرے گی۔حال ہی میں اس ٹرین نے آزمائشی سفر کیے ہیں اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں