ایران : سیلاب سے 11 ہلاکتیں ، دیہات کا دنیا سے رابطہ منقطع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران میں ہلالِ احمر تنظیم نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں طوفانی بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلال احمر میں امدادی کارروائیوں کے سربراہ مرتضی سلیمی نے ایک ایرانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک جان سے ہاتھ دھونے والے 11 افراد میں 8 کا تعلق صوبہ خراسان رضوی سے ، 2 کا گُلستان سے اور ایک کا شمالی خراسان سے ہے۔

گُلستان میں سیلابی پانی میں گاڑی پھنس جانے کے سبب تین افراد پر مشتمل کنبے میں سے دو افراد لاپتہ ہیں جب کہ تیسرے کی لاش مل گئی ہے۔

حالیہ سیلاب سے ایران کے 5 صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں اور درجنوں دیہات ابھی تک بیرونی دنیا سے منقطع ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں