لیبیا کے سابق وزیراعظم نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء
لیبیا میں حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم علی زیدان کو دارالحکومت طرابلس میں ایک ہوٹل میں قیام کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایک گروپ نے طرابلس میں واقع ’الشرق‘ ہوٹل پر دھاوا بولا جہاں سابق وزیراعظم علی زیدان ٹھہرے ہوئے تھے۔ نامعلوم مسلح گروپ انہیں اپنے ساتھ لے گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اغواء کار کون ہیں اور سابق وزیراعظم کو کہاں لے جایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق لیبی وزیراعظم کے اغواء کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل سنہ 2013ء کو انہیں طرابلس کے ایک ہوٹل سے اغواء کیا گیا تھا تاہم چند گھنٹے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔
-
امریکا ایران میں لیبیا کا منظرنامہ دُہرانا چاہتا ہے : پاسدارانِ انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی حاجی زادہ کا کہنا ہے ...
بين الاقوامى -
قطر کو لیبیا میں دہشت گردی کی سپورٹ ختم کرنا ہو گی : امریکی ماہر
امریکی ادارے Foundation for Defense of Democracies کے نائب سربراہ جوناتھن اسکینزر ...
مشرق وسطی -
لیبیا کی مشرقی فوج کا درنہ میں لڑاکا طیارہ میزائل سے مار گرایا گیا
لیبیا کے دوسرے شہر بنغازی سے تعلق رکھنے والے فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر کے زیر کمان ...
بين الاقوامى