یمن کی بندرگاہوں میں مال بردار جہازوں پر حملوں کا خدشہ
برطانوی حکومت اور بحری تجارتی حکام نے ایک انتباہی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے یمن کے ساحل سمندر سے گذرنے والے مال بردار بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ یمن کی باب المندب اور خلیج عدن بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے اور وہاں سے گذرنے والے تجارتی بحری جہازوں کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے بارود سے لدی کشتیوں یا راکٹوں سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ موجود ہے۔
برطانوی حکومت کی طرف سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے کہ باب المندب کے جنوبی داخلی راستے پر دو مال بردار بحری جہازوں کو خود کش بمبار کشتیوں سے نشانہ بنانے کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔
انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ باب المندب کے جنوبی راستے پر جزیرہ میون کے قریب انتہائی تیز رفتار کشتیوں کو بحری جہازوں سے ٹکرانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ باب المندب اور خلیج عدن کی بندرگاہوں سے گذرنے والے مال بردار جہازوں کو حملوں کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ دہشت گرد اور تخریب کار عناصر بارود سے بھری کشتیوں کی مدد سے مال بردار جہازوں کو تباہ کرنے کی متعدد بار کوششیں کرچکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان بندرگاہوں سے گذرنے والے جہازوں کو مزید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
-
یمن: بارود سے لدی کشتی سے اماراتی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام
یمنی فورسز نے المخا کی بندر گاہ پر بارود سے لدی ایک کشتی کو دھماکے سے اڑا دیا ...
بين الاقوامى -
یمن کے پانیوں میں حوثی باغیوں کا اماراتی جہاز پر حملہ : عرب اتحاد
یمن کے پانیوں میں حوثی باغیوں کی ایک کشتی سے متحدہ عرب امارات کے ایک جہاز کی جانب ...
بين الاقوامى -
ایران باب المندب میں جہاز رانی کے لیے خطرات پیدا کرنے کے درپے
امریکی قومی سلامتی کے امور کے لیے مختص مرکز American Thinker نے خبردار کیا ہے کہ ...
بين الاقوامى