امریکی پابندیوں کا بھرپور طاقت سے جواب دیں گے: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ایسے اقدامات کا جواب پوری طاقت سے دے گا جن کا مقصد روس کو نقصان پہنچانا ہو۔ یہ بیان امریکا کے اس مطالبے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں سان فرانسسکو میں روسی قونصل خانہ اور واشنگٹن اور نیویارک میں دو سفارتی مِشنوں کو (جن میں تجارتی نمائندگی بھی شامل ہے) بند کر دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

جمعے کے روز روسی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے لاؤروف نے کہا کہ امریکا نے ماسکو کو صرف 48 گھنٹوں کی مہلت دی۔ انہوں نے کہا کہ روس ایک مرتبہ پھر امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والوں کی تعداد کم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

لاؤروف کا کہنا تھا کہ "ہم اپنا تجزیہ مکمل ہوتے ہی جواب دیں گے۔ تاہم میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ان متبادل پابندیوں کی کہانی کا آغاز ہم نے نہیں کیا۔ ان کی شروعات اوباما انتظامیہ نے کی جس کا مقصد امریکی روسی تعلقات کو سبوتاژ کرنا اور ٹرمپ انتظامیہ کو اس بات کی اجازت نہ دینا کہ وہ اپنے انتخاب سے قبل کیے جانے والے وعدوں کو پورا کرنے کے حوالے سے خیالات پیش کر سکے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں