عراق کی وحدت کے لیے ملک کی قیادت مذاکرات کرے: سعودیہ
کردستان میں ریفرنڈم کے عدم انعقاد کا خیر مقدم
سعودی عرب نے عراق کی مرکزی قیادت اور صوبہ کردستان کے رہ نماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ مشترکہ قومی مفادات اور ملک کی وحدت کے لیے آپس میں مذاکرات کریں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی قیادت کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملک میں امن و استحکام، ملک کی وحدت اور خود مختاری کے ضامن ہونے چاہئیں۔
بیان میں صوبہ کردستان کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب عراق کی تمام سیاسی قوتوں کو دستور کے تحت طے پائے معاہدوں پر عمل درآمد پر زور دیتا رہے گا۔ ریاض نے صوبہ کردستان کی قیادت کی طرف سے آزادی کے ریفرنڈم کو ملتوی کیے جانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے خطے کو کئی خطرات سے بچانے میں مدد ملے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق میں کوئی بھی یک طرفہ اقدام خطے کے حالات کو مزید پیچیدہ بنانے کا موجب بن سکتا ہے۔
-
تہران کے برخلاف ایران کے کُرد عراقی کردستان کے ریفرنڈم کے حامی
ایران میں کرد جماعتوں اور شخصیات نے عراقی کردستان میں خودمختاری کے حوالے سے ...
بين الاقوامى -
عراقی کردستان میں ریفرینڈم سے امن یا استحکام نہیں آئے گا: ترک وزیر خارجہ
عراق کی علاقائی سالمیت ،خود مختاری اور آزادی ریفرینڈم سے متعلق ترکی کا موقف بڑا ...
بين الاقوامى -
عراق : عدالتِ عظمیٰ کا کردستان میں آزادی ریفرینڈم معطل کرنے کا حکم
عراق کی عدالت ِ عظمیٰ نے خود مختار شمالی علاقے کردستا ن کی آزادی کے لیے ...
مشرق وسطی