برطانیہ: اسکول کی اکلوتی طالبہ کے لیے پورا اسٹاف حاضر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

برطانیہ میں ایک ایسا اسکول بھی موجود ہے جس میں صرف ایک بچی زیرتعلیم ہے اور اسکول کا پورا اسٹاف اس ایک طالبہ کے لیے حاضر ہوتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ اسکول شمالی برطانیہ کےعلاقے ‘یورکشائر’ کے اسکیپ ٹاؤن میں واقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس وسیع وعریض اسکول میں زیرتعلیم اکلوتی طالبہ جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کسی متمول خاندان یا کسی سیاسی رہ نما کی بیٹی نہیں کہ اس کی تعلیم کے لیے پورا اسکول متحرک ہو جب کہ اسکول میں کوئی ایک طالب علم بھی نہ ہو۔

اسکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اس اسکول کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسکول کی بندش کے اعلان کے وقت 41 طلباء طالبات زیرتعلیم تھے۔ مگر جیسے ہی بچوں کے والدین کو پتا چلا کہ ’انجس‘ نامی پرائمری اسکول رواں سال دسمبر میں بند ہونے جا رہا ہے تو انہوں نے اپنے بچے متبادل اسکولوں میں داخل کرادیے۔ صرف بچی جو چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے اس اسکول میں موجود ہے۔

وہ تنہا کمرہ جماعت میں بیٹھتی، اسپورٹس کے استاد سے مختلف کھیلوں کی تربیت حاصل کرتی حتیٰ کے اسکول کے اسٹاف کے ساتھ ہی کھانا کھاتی اور معمول کے مطابق وقت گذار رہی ہے۔ اس ایک بچی کی خاطر اسکول کے چپڑاسی سے لے جر ہیڈ ماسٹر تک سب باقاعدگی سے حاضر ہوتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کے لیے یہ بات باعث حیرت ہوگی کہ ایک بچی کا پورے اسکول میں کوئی ہم جماعت نہیں۔ اس کا پڑھائی میں دل کیسے لگتا ہوگا۔ تاہم بچی اور اس کے والدین کا کہنا ہے کہ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ بچی باقاعدگی سے اسکول جاتی اور پورا اسٹاف اس کے لیے موجود ہوتا ہے۔

رواں سال جون میں مقامی حکام نے انجس پرائمری اسکول کو دسمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس اعلان کے وقت اسکول میں بیالیس طلباء طالبات تھے جو اب سوائے ایک طالبہ کے سب جا چکے ہیں۔

اسکول میں اکیلی رہ جانے والی بچی کے والدین کا کہنا ہےکہ جب تک اسکول باقاعدہ بند نہیں ہوجاتا ان کی بچی وہیں پڑھنے جایا کرے گی۔

حیرت کی بات یہ کہ اسکول کی اکلوتی طالبہ کے والد کو حال ہی میں پتا چلا کہ اس کی بیٹی اسکول میں اکیلی ہوتی ہے۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ انتظامیہ اسکول کو کیوں بند کرنا چاہتی ہے تاہم اس کے لیے حیران کن بات ہے کہ باقی تمام بچے اسکول سےجا چکے ہیں اور اس کی بیٹی تنہا اسکول جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں