کریملین محل میں پوتین نے شاہ سلمان کو خود چائے پیش کی!
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے دورہ روس کے دوران روسی صدر ولادی میر پوتین نے مہمان نوازی کا حق ادا کیا ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری پروٹوکول اور صدارتی روایات سے ہٹ کر کریملین صدارتی محل میں شاہ سلمان کو خود اپنے ہاتھ سے چائے پیش کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق باقاعدہ ملاقات سے قبل خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان، روسی صدر ولادی میر پوتین اور ان کے ترجمان موجود تھے۔
کریملین ہاؤس کی دیگر پیچیدگیوں میں مہمانوں کے ساتھ برتاؤ بھی شامل ہے۔ مگر صدر پوتین نے سرکاری پروٹوکول کو نظرانداز کرتے ہوئے شاہ سلمان کا خصوصی استقبال کیا۔ ایک چھوٹی میز پرشاہ سلمان، صدر پوتین اور ان دونوں کے درمیان ان کا مترجم ہی موجود تھا۔
خیال رہے کہ شاہ سلمان گذشتہ روز روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں انہوں نے روسی صدر ولادی میر پوتین سمیت ملک کی اعلیٰ قیادت سےملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدوں کی منظوری دی گئی ہے۔
روس اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں سنہ 1990ء کے بعد سے گرم جوشی آئی ہے۔ سنہ انیس سو نوےکےبعد دونوں ملکوں کی قیادت کے دوروں نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کیا ہے۔
دنیا کے مشہور صدارتی محلات میں روس کا ’کریملین محل‘ بھی اپنی خاص شہرت رکھتا ہے۔ روسی زبان مین ’کریملین‘ کا قلعہ یا انتہائی محفوظ مقام کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ کریملین محل کئی پرانے اورلکژری محلات موجود ہیں۔ ایک پرانے محل کو اب میوزیم میں بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
اسی کریملین محل میں روسی صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ہمراہ آئے وفد کا استقبال کیا۔
کریملین محل دارالحکومت ماسکو کے وسط میں تل بورفیٹسکی کے مقام پر واقع ہے۔ محل کے بائیں طرف دریائے موسکوا بہتا ہے۔
سابق روسی بادشادہ آنجہانی ایون سوئم نے سنہ 1440ء سے 1505ء کے دوران روس پر حکومت کی۔ اس نے اس محل کی تیاری کے لیے روسی اور اطالوی معماروں کی خدمات حاصل کیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ محل روسی اور اٹلی دونوں تہذیبوں کے فن تعمیر کی ایک یادگار سمجھا جاتا ہے۔
-
شاہ سلمان کی ماسکو آمد،دونوں ملکوں میں 10 سمجھوتے طے پائیں گے
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز بدھ کو روس کے دو روزہ سرکاری ...
بين الاقوامى -
روس اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالرز مالیت کے معاہدے
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ماسکو کے دورے کے موقع پر دونوں ...
بين الاقوامى -
شاہ سلمان اور صدر پوتین کے درمیان دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے درمیان ...
بين الاقوامى