لندن : نیچرل ہسٹری میوزیم کے نزدیک کار حادثہ ، 11 راہگیر زخمی ، مشتبہ شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

برطانوی دارالحکومت لندن میں نیچرل ہسٹری میوزیم کے نزدیک ہفتے کے روز کار کا ایک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں گیارہ راہ گیر زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کے ذمے دار مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

عجائب گھر کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ نمائش روڈ پر واقع میوزیم کے داخلی دروازے کے باہر ایک کار راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی ۔اس واقعے کے فوری بعد مسلح پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے اور انھوں تحقیقات شروع کردی تھی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں پولیس اہلکار زمین پر پڑے ایک زخمی شخص کو سنبھالتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ ایمبولینس کے ذریعے زخمی افراد کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے اس واقعے میں دہشت گردی کے امکان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ کار ڈرائیور نے اپنی کار پیدل چلنے کی جگہ پر چڑھا دی تھی اور اس کے ٹکرانے سے گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان میں نو کو سر اور ٹانگوں میں چوٹیں آئی ہیں اور کسی کے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں