کیلیفورنیا کی آگ بپھر گئی ، ہزاروں افراد کا انخلاء
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہفتے کے روز حکام نے ہزاروں افراد کو اُن کے گھروں سے نکال لیا۔ یہ پیش رفت ہوا کا رخ مسلسل طور پر تبدیل ہونے کے سبب جنگلوں میں لگی آگ کا دائرہ وسیع ہونے کے ساتھ سامنے آئی۔ امریکی ذمے داران کے مطابق ابھی تک اس آگ کی وجہ سے 35 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اس تعداد میں اضافہ متوقع ہے جب کہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
حالیہ آتش زدگی نے جنگلات کا تقریبا 8.6 لاکھ مربع میٹر (334 مربع میل کے قریب) رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جو نیویارک شہر کے رقبے سے بھی بڑا علاقہ ہے۔
اب تک 35 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کے بعد یہ مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے کیلیفورنیا کی تاریخ کی بدترین آگ ہے۔ آگ کے نتیجے میں تقریبا ایک لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔
-
خاتون کے تند وتیزسوالات سے ٹرمپ کے پریس سیکرٹری آگ بگولا
امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد جہاں سیاسی مخالفین کی جانب سے انہیں ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کی آگ نے فلسطینی قصبوں کا محاصرہ کر لیا
جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیل میں متعدد فلسطینی قصبوں کے اندر ایک مرتبہ پھر ...
مشرق وسطی