نجران کے نزدیک سعودی فورسز کی خصوصی کارروائی میں 20 حوثی باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے نجران کے نزدیک سرحدی علاقے میں بدھ کو ایک خصوصی کارروائی کی ہے اور اس میں یمن کے حوثی شیعہ باغیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے بیس جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ سعودی فورسز نے حوثی ملیشیا کی سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی علاقے کی جانب پیش قدمی کی سازش ناکام بنا دی ہے ۔حوثی جنگجو سعودی فوج کے زیر قبضہ علاقوں کی جانب حملے کے لیے آرہے تھے لیکن ان کی دراندازی کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سعودی انفینٹری نے حوثی ملیشیا کے عناصر کو روکنے کے لیے اچانک حملہ کیا تھا اور اپاچی ہیلی کاپٹروں سے بھی ان پر فائرنگ کی گئی ہے۔سعودی فورسز کی اس کارروائی میں یمن کی باغی ملیشیاؤں کے بیس سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کی متعدد گاڑیوں کو گولہ باری سے ہدف بنا یا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں