نیوم میں شراب نوشی کی ممانعت ہو گی: سعودی ولی عہد
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ 'نیوم' میں نشہ آور مشروبات استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس حوالے سے نیوم میں سعودی قوانین و ضوابط ہی نافذ کئے جائیں گے۔
امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 'نیوم' میں مختلف قوانین نافذ کئے جائیں گے۔ 98 فیصد قوانین ایسے ہوں گے جو نیوم جیسے عالمی شہروں میں رائج ہیں البتہ باقی 2 فیصد قوانین سعودی ہوں گے۔ مثال کے طور پر مملکت والے علاقے میں شراب نوشی کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر کوئی غیر ملکی شراب پینا چاہے گا تو وہ مصر یا اردن والے علاقے میں جا کر یہ شوق پورا کر سکے گا ۔
نیوم میں مصر، اردن اور سعودی عرب تینوں ملکوں کے علاقے شامل ہوں گے۔ غیر ملکی کو اپنا شوق پورا کرنے کیلئے جزیرہ تیران سے مصر والے علاقے میں جانے کیلئے 3.5 کلومیٹر کا سفرطے کرنا ہو گا۔ اس کیلئے گاڑی سے 2 منٹ لگیں گے، جبکہ جزیرہ تیران، راس الشیخ حمید سے 15 کلومیٹر دور ہے۔ اگر آپ شہر سے دو ر ہوں تو گاڑی سے 20 منٹ میں سفر کیا جا سکے گا۔ نیوم منصوبہ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کی جملہ ضرورتوں کو تمام قوانین کی پاسداری کے ساتھ پورا کر سکے گا۔
-
سعودی شہریت حاصل کرنے والے روبوٹ ’صوفیا‘ سے ملیے!
’نیوم سٹی‘ کی تعمیرو ترقی میں روبوٹ ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہوگا
مشرق وسطی -
"نیوم" منصوبے کی کامیابی میں اہم ترین عنصر سعودی عوام ہیں : شہزادہ محمد
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود کا کہنا ہے کہ " ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : 500 ارب ڈالرز سے زیادہ سرمایہ کاری کے حامل ’’ نیوم‘‘ منصوبے کا افتتاح
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم کے نام سے ایک نیا ترقیاتی ...
بين الاقوامى