اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر ایک فضائی حملے کا اعلان کیا جس میں حماس کے عسکری ونگ کے ایک کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔
فوج کے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں حماس کے عسکری ونگ کے ایک کمانڈر عادل عصفور کو ٹھکانے لگا دیا ہے۔ عصفور جنگ کے دوران غزہ کی پٹی میں موجود اسرائیلی فورسز کے خلاف اسنائپر حملے اور دھماکہ خیز مواد سے حملے کرتا رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عصفور حالیہ ہفتوں میں حماس کی لڑاکا صلاحیتوں کو بحال کرنے کی کوششوں میں شریک تھا اور غزہ کی پٹی میں موجود فورسز کے لیے خطرہ بنا ہوا تھا۔
فوجی بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ کارروائی فضائی حملے کے ذریعے کی گئی۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ حملے سے قبل شہری آبادی کو پہنچنے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔