امریکا ایران کا ’دُشمنِ اول‘، دباؤ قبول نہیں کریں گے: خامنہ ای
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں امریکا کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے امریکا ’دشمن اول‘ ہے۔ تہران جوہری معاہدے کے حوالے سے اس کا کوئی دباؤ قبول نہیں کرے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کا تازہ بیان ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ اپنے اس بیان میں انہوں نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ کرنے والوں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے سمجوتے کے نتائج کو تباہ کررہا ہے۔
قبل ازیں طلباء کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کے حوالے سے ٹرمپ کے بیانات انتہائی بزدلانہ ہیں جن سے ایران قوم سے امریکی عدالت کی بو آتی ہے۔
خیال رہے کہ 13 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار براہ راست ایرانی سپریم لیڈر کومخاطب کرتے ہوئے انہیں کرپٹ قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کشدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک طرف ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کام جاری رکھا ہوا ہے اور دوسری طرف امریکا نے بھی ایران پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔
-
ایران نےاسامہ بن لادن کی بیٹی کو سعودی عرب واپس جانے سے کیوں روکا؟
امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے نے القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن ...
بين الاقوامى -
بن لادن کی نئی دستاویزات میں القاعدہ ایران تعلقات کا انکشاف
امریکی حکام نے پاکستان میں بن لادن کے قتل کے وقت ان کے ٹھکانے سے حاصل کی گئی مزید ...
بين الاقوامى -
حمزہ بن لادن کی ایران میں شادی کی تصاویر اور ویڈیو جاری
امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے’ سی آئی اے‘ نے بدھ کو اسامہ بن لادن کے ...
بين الاقوامى