چین میں قومی ترانے کی تعظیم نہ کرنے والے کے لیے قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

چین میں قومی ترانے کی تعظیم نہ کرنے والے کو تین سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔ اس امر کی منظوری نیشنل پیپلز کانگریس کی مستقل کمیٹی نے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے 'ژنوا' کے مطابق ملکی فوجداری قانون میں اس ترمیم کی منظوری نیشنل پیپلز گانگریس کے ایک اجلاس کے دوران دی گئی۔ پبلک مقامات پر قومی ترانے کی بے توقیری کرنا قابل سزا جرم ہو گا، اس دوران سیاسی حقوق صلب کیے جا سکتے ہیں، مجرم کے طور پر حراست میں لیا جا سکتا ہے اور تین سال تک جیل میں بھی رہنا پڑ سکتا ہے‘‘۔

'ژنوا' کے مطابق تین سال کی سزا صرف انتہائی سنجیدہ خلاف ورزی کے واقعات میں دی جائے گی تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔ چین میں قومی ترانے کی تعظیم کے قانون کے مطابق ’’مارچ آف وولنٹیئرز یعنی رضاکاروں کے مارچ نامی یہ ترانہ عوامی مقامات پر اب پس منظر موسیقی کے طور پر نہیں بجایا جا سکے گا اور نجی سطح پر اس ترانے پر غیر مناسب پرفارمنس دینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں